وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) شہباز شریف نے سولر پینلز پر لگایا گیا 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کی وجہ کرپشن و ہے ورنہ لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوگئی تھی۔ ہمیں سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سولر اور ونڈ پر بڑی تیزی سے آگے جانا ہو گا۔ یہی مسائل سے نکلنے کا طریقہ ہے ورنہ کوئی یا جادو ٹونہ ہمیں مسائل سے نہیں نکال سکتا۔