ملکہ الزبتھ دوئم نے اپنی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کے آخری دن کے دوران بالکونی پر نمودار ہوتے ہی ہجوم کے دل جیت لیۓ ۔
96 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم، بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اپنے تاریخی 70 سالہ دور حکومت کی یاد میں حیرت انگیز طور پر پیشی ہویٔ، جس سے ان کے بہت سے مداح اشک بار ہوگۓ۔
ان کے مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی پیاری ملکہ کو دیکھ کر رو پڑے۔
جمعرات کو افتتاحی دن کی پریڈ کے دوران “تکلیف” کا سامنا کرنے کے باعث،ملکہ نے جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پروگراموں کو شرکت نہیں کی تھی-
سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی کوین کے ساتھ اس کے خاندان کی تین نسلیں تھیں — جن میں پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ، کمیلا، ڈچس آف کارن وال، نیز شہزادہ ولیم اور کیتھرین، ڈچس آف کیمبرج، اور ان کے تین بچے شامل تھے۔
کوین کے وسیع مسکراہٹ کے ساتھ ابھرتے ہی شاہی پرستار گرجنے لگے اور ان کے سامنے یونین جیک پرچم لہرا کرخیر اورحب الوطنی کا اظہار کرتے دکھایٔ دیے۔
دانتوں کے ڈاکٹر جان یوکے کلینک میں پیاری بچی کی ملاقات، ضرور دیکھیں.