قطر نے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز تلاوت قرآن سے کر کے دل جیت لیے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز کل رات الخور، قطر کے البیت اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ملک کے مذہبی اور ثقافتی خیالات کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیونکہ شائقین تقریب کے ارد گرد کی گئ تیاری اور ماحول کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تقریب کے افتتاحی سلسلے میں مشہور ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور قطر کے معروف با اثر غنیم المفتاح نے شرکت کی، انہوں نے اتحاد کی اہمیت اور لوگوں کو اکٹھا کرنے پر گفتگو کی، جب کہ المفتاح نے ایک خوبصورت قرآنی آیت کی تلاوت کی جس نے کھیل سے جڑے لاکھوں مداحوں کو مسحور کر دیا۔

مفتاح نے تلاوت کی: “اے لوگو، بیشک ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تمہارے قومیں اور قبیلے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔”

حیران کن سلسلے کے دوران خوبصورت کھیل کے ذریعے لوگوں کو متحد کرنے اور اختلافات کو ایک طرف رکھنے کا پیغام بھیجا گیا۔
“فٹ بال قوموں کو متحد کرتا ہے اور خوبصورت کھیل ہے۔ جو چیز قوموں کو اکٹھا کرتی ہے وہ کمیونٹیز کو بھی اکٹھا کرتی ہے،‘‘ مورگن فری مین نے کہا۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں