پنجاب پولیس نے صوبائی حکومت سے 8 ارب مالیت کی نئی گاڑیوں کی درخواست کی ہے۔ محکمہ نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو 400 نئی بائیکس اور 1000 نئی گاڑیوں کی درخواست بھیج دی ہے۔
قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) فیصل شاہکار کو محکمے کو درکار گاڑیوں کی فہرست شیئر کرنے کی ہدایت کی۔
سمری میں پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) اور ٹریفک پولیس کے لیے 700 نئی گاڑیاں، فیلڈ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کے لیے 220 اور سینئر افسران کے لیے 50 گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے لیے 400 نئی بائیکس کی درخواست بھی کی گیٔ۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس وقت استعمال ہونے والی تقریباً 88 فیصد گاڑیاں تقریباً مکمل طور پر ناقابل استعمال ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد ان میں سے زیادہ تر گاڑیاں یا تو ٹوٹ چکی تھیں یا ان کے استعمال کی میعاد حد سے باہر با چکی تھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ محکمے کو نئی گاڑیوں کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور “ذاتی طور پر دیکھیں گے کہ اس راستے میں کوئی افسر شاہی رکاوٹ نہ آئے۔” انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے سوگوار خاندانوں کے لیے کئی دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا۔
آزادی مارچ تشدد کیس: پنجاب پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران کو ہٹا دیا گیا.