پنجاب میں ایجوکیٹرز گرفتار ہونے لگے‘جعلسازی سے بھرتی ہونے کا انکشاف.

١پنجاب میں ایجوکیٹرز گرفتار ہونے لگے‘جعلسازی سے بھرتی ہونےکا انکشاف.محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے 6سال بعد ایجوکیٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔2016ء میں بھرتی کے وقت ملزمان فیاض احمد، محمد امجد اور تنویر کاشف نے اپنے اکیڈمک مارکس زیادہ درج کر کے اپنے نمبر زیادہ لکھنے کی وجہ سے ملزمان میرٹ لسٹ میں بہتر پوزیشن پر آچکے تھے اور ایجوکیٹر منتخب ہوئے۔

یہ تینوں ملزمان جعلسازی سے سکول ایجوکیشن ڈیپارمنٹ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ملزمان اب تک ساڑھے 13لاکھ روپے تنخواہ حاصل کر چکے ہیں۔ملزم فیاض احمد کو اینٹی کرپشن قصور نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ تنویر کاشف اور محمد امجد کی گرفتار ی کے لئے کوشش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دی۔

یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں جعلسازی سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے خلاف بڑی کاروائی شروع کر دی ہے۔

اسی طرح ایک اور واقعہ میں جعلی میرج سر ٹیفکیٹ جاری کرنے پر گوجرانوالہ میں سیکریٹری یونین کونسل 35خواجہ عابد کریم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ ملزم مقدمہ نمبر15/2021میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر مفرور ہوگیا تھا لیکن رانا محمد نواز سرکل آفیسر تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ملزم کو پھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک کے روکنے کے باوجود روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 2 =