پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سیالکوٹ کے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کو پولیس نے جیل میں ڈال دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے بلا اجازت سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو زیر حراست کر لیا ہے۔ پولیس نے جلسہ گاہ سے پی ٹی آئی رہنماء علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔

جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان وہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔ کارکنان کے جانے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے جلسے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی نے وہاں جلسہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو متبادل جگہ دینے کو بھی تیار تھے لیکن پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ اسی گراؤنڈ میں ہی جلسہ کریں گے۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عمران خان سے پانچ اہم سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × 3 =