سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر لاہور کے نوجوان لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر لاہور کے نوجوان لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر لاہور لبرٹی چوک میں جمع ہو گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود ہیں۔ یہ جلوس ایک ریلی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ریلی کے شرکاء شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی کال پر عوام باہر نکل آئے۔ پی ٹی آئی کے مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں۔ ریلی کے شرکاء میں پی ٹی آئی کے جھنڈے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے خلاف عوام شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریلی کا آغاز تب ہوا جب پی ٹی آئی لاہور کے رہنماء اور مرکزی صدر اعجاز احمد چوہدری ( حلقہ این اے 133 ) کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ لبرٹی چوک آ پہنچے۔ ان کو دیکھتے ہی عوام کا ہجوم جمع ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

جلوس کے کارکنان جلوس میں جھنڈے لہرا رہے ہیں اور عوام میں پی ٹی آئی کے مزید جھنڈے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ریحام خان کا ٹوئیٹ کے زریعے مولانا طارق جمیل کو مشورہ .

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 3 =