پیپلز پارٹی نے کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا.

پیپلز پارٹی نے کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے طے کردہ ایجنڈے کے تحت حکومت کے خلاف اپنے لانگ مارچ کا آغازمقررہ تاریخ کے مطابق کراچی سے کر دیا ہے۔

اس لانگ مارچ کی بناء پر کراچی میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے متبادل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اس لانگ مارچ کے لئے پرجوش ہیں جس کی بناء پر جگہ جگہ بڑی پینا فلیکس اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے لگائے ہوئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لانگ مارچ شارع قائدین ، شارع فیصل ، ملیر ہالٹ ، قائدآباد سے ہوتا ہوا اسٹیل ٹاؤن پہنچے گا۔ سسی ٹول پلازہ سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ اور پھرآگے جائیں گے۔شہر بھر سے شرکاء مزار قائد پر آئیں گے اور پھر جلوس کی شکل میں روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر گرومندر سے نمائش جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہو گی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سوسائٹی چورنگی سے نمائش تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔شہری سوسائٹی چورنگی سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کریں جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی شہید ملت روڈ کی طرف اور جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔ریگل سے نیو ایم اے جناح روڈ پر کوریڈور 3 تک پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔شہری صدر دواخانے سے براستہ لکی اسٹار شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

راشد منہاس روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، راشد منہاس روڈ کےٹریفک کو ڈالمیا اور نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے شاہ فیصل برج کے ذریعے آنے والی ٹریفک کواسٹار گیٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شاہ فیصل برج کےذریعے آنے والی اس ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ مارچ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہے۔جبکہ پی ڈی ایم کے طے کردہ منصوبے کے تحت جب یہ لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہو گا تو اس کا استقبال مسلم لیگ ن کرے گی جبکہ خیبر پختونخواہ میں اس کا استقبال متحدہ مجلس عمل کی ذمہ داری ہے۔

کیا لاہور میں حلال حرام بکتا ہے‘30من مردہ مرغیاں سپلائی کی کوشش ناکام.

اپنا تبصرہ بھیجیں