وزیر اعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ تنہا, پارلیمانی سیکرٹری کا استعفی بھی آ گیا۔
زرائع( اردو بلیٹن نیوز ) وزیر اعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے اپنے لوگ ان سے منحرف ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم ایک بہت بڑا سہارا تھا لیکن ایم کیو ایم نے بھی متحدہ اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم کی پوزیشن مزیذ کمزور ہو گئی۔ حال ہی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بھی استعفی دے دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے اپنڈ عہدے سے مستعفی ہو کر وزیر اعظم کو استعفی ارسال کر دیا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی ایم کیو ایم کے رکن تھے۔ ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری نے بھی اپنا استعفی پیش کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ ان کے اقتدار کے حوالے سے آنے والے چند روز انتہائی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
عمران خان کو قتل کی دھمکیاں مل رہیں , فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان ۔