اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی نے تجویز پیش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 83 روپے پچاس پیسے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ اوگرا نے ٹیکس اور لیوی کی شرح کے حوالے سے بھی حکومت کو تجاویز ارسال کی ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق اوگر نے نئی قیمتوں کی تجاویز اور سمری ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہیں۔ اس وقت پٹرولیم کی تمام مصنوعات پر لیوی اور جی ایس ٹی صفر ہے۔

صرف موجودہ ٹیکس شرح پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پچاس روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اور موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکس کی شرح کو بڑھائے بغیر مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جبکہ دوسری طرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اگر فل لیوی اور ٹیکسز کے حساب سے دیکھا جائے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ فل لیوی اور ٹیکسز کے ساتھ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق سولہ اپریل سے ملک بھر میں کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے جانے پر حریم شاہ بھی آبدیدہ, رونے کی ویڈیو وائرل .

اپنا تبصرہ بھیجیں