پیٹرول کا نیا ریکارڈ:ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر.

پیٹرول کا نیا ریکارڈ:ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قیمتیں نہ بڑھانے کے فیصلے کے باوجود پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیٹرول کے متعلق چند روز قبل خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اب خبریں نہیں بلکہ حقیقت میں قیمت بڑھ چکی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 12روپے 3پیسے فی لیٹر قیمت بڑھنے کے بعد اب نئی قیمت 159روپے 86پیسے ہوچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 53پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154روپے 15پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کے قیمت میں 10روپے 8پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126روپے 56پیسے فی لیٹر مقرر ہوچکی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 43پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب نئی قیمت 123روپے 97پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں کا یہ اطلاق آئندہ 15روز کے لئے ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر PDLاور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔

پاکستانی ڈاکٹر نے شوگر کے مریضوں کی انسولین سے جان چھڑانے کا حل نکال لیا.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top