یکم مارچ سے پٹرول پھر مہنگا ہورہا ہے؟

یکم مارچ سے پٹرول پھر مہنگا ہورہا ہے؟
قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا عمران خٹک کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے کی بناء پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیا۔سیکریٹری پٹرولیم کے مطابق گیس سکیموں پر عائد پابندی ہٹانے پر غور ہو رہا ہے۔

آنے والے دنوں میں LNGکی قلت کے حوالے سے سیکریٹری پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ہمارے دو ایل این جی گارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک گارگو کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔

ایک اہم بات یہ کہ اس کا ٹینڈر پہلے کی نسبت مہنگا ملا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئر مین مسرور خان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں کیونکہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمتی بڑھی ہے اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی کم ہو گئی ہے۔

خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہو رہے ہیں۔لہٰذا اب جو بھی قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ براہِ راست عوام پر ہی پڑے گا۔یاد رہے کہ یوکرین روس تنازع کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں قدرے بلند ہورہی ہیں جس کا بوجھ ان پر بھی پڑے گا جن کا ان کی جنگ یا تنازع سے تعلق ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں