وزیر اعظم شہباز شریف نے پے پال کو پاکستان میں لانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پے پال مشہور آن لائن کمپنی ہے جس کے زریعے سے کسی ایک ملک سے پیمنٹ کی ادائیگی دوسرے ملک میں باآسانی کی جا سکتی ہے۔ یہ کمپنی پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہے لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کی بناء پر پے پال پاکستان میں سروس نہیں دے رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی معاشی فورم کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے جہاں وہ پے پال کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کی دعوت دیں گے۔
اس حوالے سے شہباز شریف پہلے ہی پے پال کی سروس پاکستان میں نہ ہونے کی وجوہات پر بریفنگ لے چکے ہیں۔ اس میٹنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماﺅں اور تجارتی وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ پے پال کے موضوع پر گفتگو وزیر اعظم کا اہم ہدف ہے۔
پے پال کا پاکستان میں ہونا فری لینسرز کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ پاکستان فری لینسرز کو بیرونی ممالک کے کلائنٹس سے پیسے لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔
مریم نواز کی بہو عائشہ جنید نے انٹرنیٹ پر سر عام گھر کی باتیں بتا دیں۔