پاکستان کو مزید مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کو مزید مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کو مزید مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ملک خود کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

اتحادی حکومت نے حال ہی میں کچھ “سخت” فیصلے کیے ہیں جن میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں زبردست اضافہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ ساتھیوں نے انتخابی اصلاحات کرنے اور انتخابات کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا لیکن حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جب میں نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا تو ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،” وزیراعظم نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے تیل اور گیس کی بین الاقوامی قیمتوں کو منتقل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور فنڈز کا معاہدہ جلد پایا تکمیل تک پہنچ جاۓ گا۔

پی ٹی آئی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کبھی بھی بیواؤں اور غریبوں کے لیے کچھ کرنے سے متعلق دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے مارچ میں اپنی شکست دیکھی اور اس لیے انہوں نے ایندھن کی قیمتیں کم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پیٹرولیم لیوی پر دستخط کیے تھے۔

محرومیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ریکوڈک میں “اربوں اور کھربوں کے خزانے” دفن ہیں “لیکن ہم انہیں نکال نہیں سکے”۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس قیادت کی غلطی ہے جس نے اس معاملے سے غلط طریقے سے نمٹا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گیس اور گندم کی برآمدات کے سکینڈلز کا سامنا ہے۔ “انہوں نے اربوں کی سبسڈی دی، خزانے کو خالی کر دیا.

وزیر اعظم شہباز نے حال ہی میں بینکوں کے چینی کنسورشیم کے ساتھ 2.3 بلین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “چین کب تک ہماری مدد کرے گا؟”

چین اور سعودی عرب یہ سوچ رہے ہوں گے کہ پاکستان کب اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔

آرمی چیف کے عہدے کے لیے کوئی ذاتی پسندیدگی نہیں تھی، عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں