پاکستان اور سعودی عرب نے سرمایہ کاری، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا.
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کو ٹیلی فون کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مملکت اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔
دی نیوز کے مطابق ایک روز قبل پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں سعودی فرمانروا نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مستحکم ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز اور مودی کی ستمبر میں (SCO) سربراہی اجلاس میں ملاقات متوقع.