پاکستان میں تین نیو کلئیر پلانٹ ٹرپ کر گئے, ملک بھر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ.

پاکستان میں تین نیو کلئیر پلانٹ ٹرپ کر گئے, ملک بھر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان میں تین اہم نیو کلئیر پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے ۔ جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تین بڑے نیو کلئیر پاور پلانٹ میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی پیداوار اچانک کم ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ بجلی کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

ایسا صرف تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ہے۔ ٹرپ کر جانے والے نیو کلئیر پلانٹس کو دوبارہ ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی ان کو آپریٹ کیا جائے گا۔ ملک میں بجلی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔
دوسری طرف ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی نہیں ہے۔ عوام بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ تنہا, پارلیمانی سیکرٹری کا استعفی بھی آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں