اب آپ اپنے فون کے پی ٹی اے کی منظوری کے لیے قسطوں پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی معاشی صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے۔ ہماری کرنسی کی قدر گھٹ رہی ہے اور ٹیکسز آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سمارٹ فون درآمد کرنا اور پی ٹی اےمضحکہ خیز حد تک مہنگا ہو چکا ہے۔

رٹیل کی قیمتیں پہلے ہی پہنچ سے باہر ہیں اور ایسے میں مڈ رینج کے فونز کی قیمت پی ٹی اے کے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 1 لاکھ جبکہ فلیگ شپ فونز کی قیمت 3 لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔

بینک الفلاح کا ای-مارکیٹ پلیس الفا مال اب پی ٹی اے کی منظوریوں پر قسطیں پیش کر رہا ہے، لیکن صرف منتخب اسمارٹ فونز کے لیے۔ ان فونز میں سامسنگ گلیکسی ایس 22 ، سامسنگ گلیکسی ایس 22 الٹرا (samsung galaxy s22 ultra)اور آی فون 13 اور 14 سیریز شامل ہے۔

ان فونز پر کل پی ٹی اے چارجز 130,000 سے 190,000 کے درمیان ہیں، لیکن یہ 0% مارک اپ کے ساتھ 3 سے 6 ماہ میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف ایک قسط کا منصوبہ منتخب کرنے، اپنا CNIC نمبر، اور اپنے فون کا IMEI کوڈ بھی درج کرنے کی ضرورت ہے اور آپ کا کام ہو گیا.

نوٹ کریں کہ پی ٹی اے کی منظوری کے عمل کو مکمل کرنے میں 3 سے 5 دن لگ سکتے ہیں۔ آپ کو مرچنٹ کی طرف سے تصدیقی کال کے ذریعے بھی آپ کی منظوری کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کی معیشت میں 60 بلین ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہے: رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں