نواز شریف کی طرف سے اپوزیشن کو گرین سگنل‘پی پی بھی انتخابات کی حامی.اہم ذرائع کے ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی طرف سے آصف علی زرداری،شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
جس کے بعد اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپوزیشن کے ان تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہوا ہے۔اس سے پہلے اپوزیشن کے اراکین کی آراء مختلف تھی جیسا کہ پیپلز پارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئینی مدت پوری کرنے کی حامی تھی۔ایسے ہی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی آئینی مدت پوری ہونے کا چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا۔
حکومتی اتحادی ایم کیو ایم، ق لیگ فوری انتخابات کی حامی تھیں اور پیپلز پارٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے مؤقف پر قائم تھی۔لیکن نئی خبریں آنے تک یہ معلوم ہوا ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادیوں کے رویے کے بعد اپنی مؤقف تبدیل کر لیا ہوا ہے اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔اب پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو بھی فوری انتخابات پر قائل کر لیا ہوا ہے۔
چونکہ اپوزیشن جماعتوں میں ڈیڈ لاک کے باعث تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سست روی کا شکا ہوگیا تھا جو کہ اب ایک مؤقف پر قائم ہونے کی بناء پر یہ تحریک جلد جمع کروا دی جائے گی۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس سے پہلے ایک اعلان کیا تھا جس کے مطابق تحریک عدم اعتماد 48گھنٹوں کے اندر اندر پیش کر دی جائے گی۔نواز شریف