نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دو مرتبہ کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ,وزیراعظم شہباز شریف۔

نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دو مرتبہ کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ,وزیراعظم شہباز شریف۔

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی (نیشنل سکیورٹی کونسل) نے دو مرتبہ امریکہ کی سرپرستی میں چلنے والی حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کی پوری کہانی کو مسترد کردیا ۔

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نیشنل ٹی وی پر شہباز شریف کا قوم سے یہ پہلا خطاب تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں بطور وزیر اعظم منتخب ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں کیئے گئے غلط اقدامات کے سنگین نتائج سے ملک کو بچانا مشکل کام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے سپریم لیڈر نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے مجھ پر اعتماد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شریف نے کہا کہ اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں نے قوم کے کہنے پر ایک نااہل اور کرپٹ حکومت کا تخت الٹ دیا تھا،جو کہ آئینی اقدام کے ذریعے کامیابی سے کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ حکومت کی تباہ کن چالوں کے سنگین نتائج سے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لئے بغیر، وزیر اعظم شریف نے تنقید کرتے ہوۓ کہا، “صرف حکمرانی کو بچانے کے لئے، ایک فرد نے نام نہاد بیرونی سازش کا ڈھونگ کیا”۔

انہوں نے کہا کہ این ایس سی نے پاکستان میں دو مرتبہ امریکہ کی سرپرستی میں چلنے والی حکومت کی تبدیلی کے لئے مبینہ سازش کی ‘کہانی’ کو مسترد کردیا تھا۔

جبکہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر نے بھی ان دعووں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرد مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہا ہے اور محض اپنے سیاسی فوائد کے لئے قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں