سبزل روڈ کوئٹہ سے 12سالہ بچی کی لاش برآمد‘زیادتی اور تشدد کیا گیا.
آئے دن زیادتی اور ظلم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں جانے ہمیں کس دوراہے پر لا کر کھڑا کرنے والی ہیں۔بچوں کے ساتھ ایسے ایسے واقعات ہورہے ہیں کہ جنہیں سن کر ہی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ ایسے ایسے ظالم لوگ ہمارے معاشرے میں پیدا ہوچکے ہیں۔
سبزل روڈ کوئٹہ سے ایک ایسی بچی کی لاش ملی ہے جس کی عمر تقریباً 12سال ہے۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجاگیا جہاں پوسٹ مارٹم میں رپورٹ کے بعد بچی پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مزید تفتیش کے لئے پولیس کے ماہر سرجن نے لاuش کے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دئیے ہیں جہاں مزید ٹیسٹوں کے بعد کیس کو حل کرنے کے لئے رہنمائی مل سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق اس بچی کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی بہرحال مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اُمید ہے کہ جلد ہی اس کیس کے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔