بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا: تین بھائیوں نے بیویوں کو طلاق دے دی
ماں باپ ایسی ہستیاں ہیں جن جیسا پیار،شفقت، محبت آپ کو دنیا کے کسی کونے سے نہیں ملے گی۔گو کہ بیوی بچوں کا زندگی میں آنا اور ان کی دیکھ بھال،پرورش جیسے مراحل انجام دینا ہی زندگی ہے اور اولاد کے یہی معاملے انجام دینے کے بعد ہم خود ماں باپ کے عہدے تک پہنچتے ہیں۔
بلاشبہ ماں کی محبت کی نظیر کہیں بھی نہیں ملے گی۔جب ماں ہم سے محبت کرتی ہے تو پھر ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ والدین جب بڑھاپے کو پہنچیں تو ان کا،ان کی خواہشات کا، ان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔
ماں سے دلی محبت شمالی افریقہ کے الجزائر ملک میں تین بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے کر ثابت کر دی۔خبررساں ادارے کے مطابق تین بھائی اپنے گھر میں موجود بیمار ماں کو اپنی بیویوں کے حوالے کر کے اور انہیں ماں کا خیال رکھنے کی تلقین کر کے ملازمت پر چلے گئے لیکن شام کو جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا۔
ان کے پڑوسی ان کی ضعیف ماں کی دیکھ بھال کر رہے تھے‘اُسے نہلا رہے تھے۔یہ سب دیکھ کر بیٹوں کو خاصا غصہ آگیا اور وہ اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ ان کی بیویاں اپنے کمروں میں آرام کر رہی ہیں۔بیٹوں نے ماں کا دھیان نہ رکھنے پر استفسار کیا تو بات تکرار تک آن پہنچی۔تینوں بیٹوں نے مزید تکرار میں نہ پڑتے ہوئے فوری اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
بات پولیس تک پہنچی اور پولیس نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ ان کی بوڑھی ماں کی دیکھ بھال ان کی بہن یعنی کہ بوڑھی عورت کی بیٹی رکھتی تھی تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بوڑھی کی بیٹی اپنے شوہر میں موجود کینسر کی تشخیص کی بناء پر نہیں آرہی تھی۔
بیٹوں نے اپنی بیویوں کو بوڑھی ماں کا خیال رکھنے کا کہا تھا جبکہ تینوں خواتین نے اپنی ساس (بوڑھی بیمار عورت) کو پڑوسیوں کے حوالے کر دیا تھا اور غلطی ان کی ہی تھی جو انہیں طلاق کی صورت میں بھگتنا پڑی۔
آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت:NCOCنے فیصلہ دے دیا.