چاروں ہاتھوں پیروں پر چلنے والا مجبور شخص.

چاروں ہاتھوں پیروں پر چلنے والا مجبور شخص.63سالہ ایلن بینٹلے اٹیفورڈ شائر برطانیہ میں رہنے والا ایک بزرگ شخص ہے۔ایلن بینٹلے ایک عجیب کیفیت ”اولمنسٹیڈ سنڈروم“ کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے قدرتی طور پر ہاتھ پاؤں سلامت ہونے کے باوجود اپنے گھرمیں شیر خوار بچوں کی طرح اپنے چاروں ہاتھ پیروں پر چلتے ہیں۔جس کی وجہ ایک مرض ”کمیاب“ ہے۔

جس میں پاؤں کے تلوؤں میں زرد رنگت کی کھال نما پپڑیاں جمتی ہیں جس کی بناء پر جلن نہیں بلکہ آگ کا تاثر پیش کرتی ہیں او ریہ اس حد تک ہوتا ہے کہ مریض کے لئے زمین پر قدم رکھنا بھی محال ہوتا ہے۔اس کی بناء پر ایلن اپنے گھر میں چاروں ہاتھ پیروں پر چلتے ہیں۔خود کو چلنے سے بچاتے ہیں اور باہر کم ہی نکلتے ہیں۔

ان کے مطابق اس مرض کا شکار وہ تب ہوئے جب وہ بچے تھے اور ان کی کیفیت کی درست تشخیص دس برس پہلے ہوئی تھی۔ اپنی جوانی میں انہوں نے کئی بار خود کشی کا بھی سوچا تاہم وہ جینے کی آس میں سب کچھ سہتے آرہے ہیں۔

اس مرض کا ایک نام پالمو پلانٹر کیراٹوڈرما (PPK)بھی ہے۔جس میں ہتھیلیوں یا پیرں کے تلوؤں کی کھال موٹی،پیلی، اور انتہائی تکلیف دہ ہوجاتی ہے۔ کمیاب مرض کی شرح دس لاکھ میں سے ایک فرد کو لاحق ہوسکتی ہے۔ایلن کے مطابق اس کا درد ناقابلِ بیان ہے جس کی شدت کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔اس مرض کی بناء پر سکول اور کالج میں بھی اسے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

لیکن ایلن نہ ہمت نہیں ہاری اور سب کچھ برداشت کرتے آرہے ہیں۔ایلن کے مطابق گیارہ سال کی عمر میں ان کی حالت یہ تھی کہ اگر کوئی بھی ان کے پاؤں کو چھوتا تو وہ چیخ اٹھتے تھے۔

25سال کی عمر میں ایلن نے شراب نوشی شروع کر دی اور ایک وقت انہوں نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔لیکن اب ایک دوائی ”ارلوٹائنب“سے انہیں افاقہ ہے۔یہ دوائی لبلبہ اور پھیپھڑوں کے سرطان کے لئے استعمال ہونے والی دوائی ہے‘لیکن اسے کھا کر وہ کچھ دیر چل پھر سکتے ہیں۔چاروں ہاتھوں پیروں پر چلنے والا مجبور شخص.

اپنا گھر ہی اچھا ہے:وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا دوبارہ پی پی میں واپسی کا فیصلہ.

اپنا تبصرہ بھیجیں