پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،تیاریاں مکمل کرلیں. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمیشن کی زیر زصدارت ہونے والے اس اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ 29مئی کو ہوگی۔
اجلاس میں ہونے والے دیگر فیصلوں میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس پر 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔
کاغذات نامزدگی 17سے 19فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21فروری کو جاری کی جائے گی۔24فروری تک کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری رہے گاجبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 3فروری کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے ساتھ ہی پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں سرگرم ہوچکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی سیاسی جماعت بلدیاتی انتخابات میں سبقت لے جانے میں کامیاب ہوتی ہے۔