لیونگ کا رضوان کو بلا دینے سے انکار.
پی ایس ایل 7قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب رضوان کا بلا گر گیا اور لیونگ سٹون نے اٹھالیا او ربلا دینے دے انکار کر دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کپتان محمد رضوان نے ایک رنز لیتے ہوئے رن آؤٹ سے بچنے کے لئے ڈائیو لگائی تو ان کے ہاتھ سے ان کا بلا گر گیا جو ان سے پہلے پشاور زلمی کے لیونگ اسٹون نے فوراً اٹھا لیا۔
محمد رضوان نے جب بلا ان سے مانگا تو انہوں نے وہ بلا اپنی پشت کی جانب کر لیااور کہا کہ اتنے رنز بناتے ہوئے۔میں یہ بلا تمہیں نہیں دوں گا۔
لیونگ اسٹون کی یہ شرارت دیکھ کر محمد رضوان اور شان مسعود کے چہروں پر مسکراہٹ آ گئی اور انہوں نے اس سے کافی لطف اٹھایا جبکہ بعد میں لیونگ نے بیٹ محمد رضوان کو واپس کر دیا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ایک فنی ویڈیو کے طور پر وائرل ہو چکی ہوئی ہے۔
ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیاری تعلیم پر سوال اٹھا دئیے.