لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کر دی۔
اس اقدام سے صارفین مزید متاثر ہوں گے، جو پہلے ہی معاشی بحران کی صورتحال کا شکار ہیں۔ لیسکو ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے بقایا بلوں کی اقساط متعلقہ دفتر سے ہی کی جائیں گی اور بینک صرف ریونیو آفس سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ بلوں کو ہی قبول کریں گے۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ بلوں کی اقساط پر پابندی کی وجہ سے لیسکو کی وصولی کا عمل کافی حدتک متاثر ہو سکتا ہے۔
لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں کو شارٹ فال کی وجہ سے شدید لوڈشیڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔
21 مئی کو لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ 800 میگاواٹ کا یہ شارٹ فال گھنٹوں بھر لوڈشیڈنگ کا باعث بنا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں تین نیو کلئیر پلانٹ ٹرپ کر گئے, ملک بھر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ.