خاتون نے مرد کو اغوا کرنے کے بعد کیا مطالبہ کیا؟

خاتون نے مرد کو اغوا کرنے کے بعد کیا مطالبہ کیا؟.ہم اکثر اوقات خبریں سنتے رہتے ہیں کہ اتنے افراد نے مل کر کسی بچےیا مردوں نے عورت کو اغوا کر لیا لیکن یہاں معاملہ کچھ الٹا ہوا ہے۔ ایک خاتون نے جی ہاں صرف ایک خاتون نے مرد کو اغوا کر لیا اور اس کی اچھی خاصی دھلائی بھی کی۔

یمن کی ویب سائٹ پراس واقعے کی خبر کو اکثر سوشل میڈیا صارفین نے بھی آپ کی طرح مذاق سمجھا تھا لیکن انہیں بھی حقیقت کا علم اس وقت ہوا جب پولیس کی طرف سے واقعے کی تصدیق ہوئی اور پھر اس کی مکمل تفصیلات جاری کی گئیں۔

یہ واقعہ یمن کے شہر تعز کا ہے جہاں ایک یمنی خاتون تغرید خالد الشرعبی کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے سابق شوہر کو اغوا کیا،تشدد کیا اور پھر رہائی کے بدلے تاوان کا بھی مطالبہ کیا۔پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یمن کے ایک شخص سلطان الوافی کا تغرید خالد الشرعبی سے نکاح ہوا تھا اور سلطان الوافی نے رخصتی سے پہلے ہی طلاق دے کر دوسری شادی کر لی جس پر مشتعل ہو کر خاتون نے سلطان الوافی کو اغوا کر لیا۔

تغرید خالد الشرعبی نامی خاتون نے اس کا اقرار کر لیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہاں میں نے ہی اسے اغوا کی اہے اس پر تشدد کر کے اپنے دل کی خوب بھڑاس بھی نکالی ہے۔تشدد کے بعد جب اس کے جسم سے خون نکلا تو میں نے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اسے عبرت کا نشان بنایا ہے۔پھر میں نے اسے رہا کرنے کے لئے اس کے گھر والوں سے تاوان بھی مانگا ہے۔اس نے شادی کے بہانے مجھے دھوکا دیا ہے۔

میری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں‘ہمارے درمیان ہونے والی پرسنل باتیں عام کیں او رمجھ سے وہ باتیں منسوب کرتا رہا جو میں نے کی ہی نہیں۔میں نے اس سے سچی محبت کی مگر اس نے مجھے دھوکہ دیا اور میری امیدوں پر پورا نہیں اُترا۔مجھے بدنام کرنے سے باز رکھنے کے لئے میں نے تمام تر کوششیں کیں‘لیکن یہ باز نہ آیا او رمجبوراً مجھے یہ سب کرنا پڑا۔

بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا: تین بھائیوں نے بیویوں کو طلاق دے دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + 14 =