شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر شاہد آفریدی نے مبارکباد دی تو خلیل الرحمان قمر برس پڑے۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر شاہد آفریدی نے مبارکباد دی تو خلیل الرحمان قمر برس پڑے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) شہباز شریف کے ملک کے وزیر اعظم بننے پر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ان کو مبارک باد دی۔ اس پر خلیل الرحمان قمر سے رہا نہ گیا۔ انہوں نے شاہد آفریدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزید تفصیلات کے مطابق شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کرآئے تو پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کی کوشش کریں گے۔

اس پر خلیل الرحمان قمر نے جوابی ٹویٹ کیا اور کہا کہ آپ نے اچھا نہیں کیا۔ آپ نے ایک بار گیند کو چبایا تھا تو پورے وطن کی عزت خراب ہوئی تھی۔ لیکن وہ اتنی بڑی بات نہیں تھی۔ لیکن اتنے کرپٹ اور نااہل آدمی کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کرنا اعلی ظرفی نہیں۔ لوٹے کا سکسر اس کے منہ پر آ لگتا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 − two =