سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ سینئیر صحافی کامران خان کا دعوی.

سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ سینئیر صحافی کامران خان کا دعوی.

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سینئیر تجزیہ کار اور صحافی کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ سردار اختر خان مینگل حکومتی اتحاد چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی کامران خان نے اختر مینگل کے ایک ٹوئیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل حکومتی اتحاد کو چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلیدی حکومتی اتحاد نے حکومت قائم ہونے کے پہلے ہفتے ہی حکومت سے علیحدہ ہونے کا سوچ لیا ہے۔ اپنی ٹوئیٹ میں تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ محسن دراوڑ کی کی شکایات کا رخ فوج کی طرف ہے۔ عدلیہ پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

اس پر وزیر اعلی حمزہ شہباز اور وزیر اعظم شہباز شریف اس سوچ میں مبتلاء ہیں کہ وہ فوج کے ہمراہ کھڑے ہوں یا اختر مینگل اور محسن دراوڑ کے ساتھ۔ اگر وہ محسن دراوڑ اور اختر مینگل کے بیانات کو صحیح قرار دیتے ہیں تو فوج کے خلاف ہونا پڑے گا اور اگر وہ اختر مینگل کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں تو اختر مینگل حکومتی اتحاد چھوڑ دیں گے۔ ایسی صورت میں واضح امکان یہی ہے کہ اختر مینگل حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

پشاور کے پاکستانی سکھ دکانداروں نے رمضان المبارک میں تمام اشیاء سستی کر کے مثال قائم کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں