منی لانڈرنگ کے الزام میں بھارتی ایکٹریس جیکلین فرنانڈز کے سات کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی ایکٹریس جیکلین فرنانڈز پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ بھارتی سیکشن چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں متعلقہ ادارے نے اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے 7.2 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بھارت میں سیکشن چندرا شیکھر کے اداکارہ سے گہرے تعلقات ہونے کی وجہ سے قانونی اداروں نے بھارتی ایکٹریش جیکلین فرنانڈز کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش کر لیا۔
ملزم چندرا شیکھر نے دوستی کے دوران اداکارہ پر بہت پیسے خرچ کیے، سونے اور ہیرے کے زیورات بھی تحفتاً دیے۔
ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے ضبط کیے گئے 7.2 کروڑ کے اثاثے بھی منی لانڈرنگ سے وجود میں آئے۔ اسی وجہ نے ” ای ڈی ” نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندراشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔
اداکارہ کو جواب طلبی کے لیے کئی مرتبہ پہلے بھی بلایا گیا ہے۔ اداکارہ کو چنداشیکھر کی طرف سے ملنے والے تمام اثاثے ضبط کر لیے گئے۔