ملک بھر کے علماء کرام خطبہ جمعہ میں فیصل آباد اور خانیوال کے واقعات کی مذمت کریں:اسلامی نظریاتی کونسل

ملک بھر کے علماء کرام خطبہ جمعہ میں فیصل آباد اور خانیوال کے واقعات کی مذمت کریں:اسلامی نظریاتی کونسل۔جب ہر بات ہر چیز سے متعلق قانون موجود ہو تو پھر قانون کو ہاتھ میں لینا اور خود ہی جج،گواہ اور مدعی بن کر سزا دینا کسی بھی شہری کے لئے قانون کے مطابق اور شرعی طور پر قطعاً درست عمل نہیں ہے۔

ملک بھر کے علماء کرام سے اسلامی نظریاتی کونسل نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اس جمعہ کے خطبہ میں خانیوال اور فیصل آباد میں توہین مذہب اور توہین مذہب کے الزامات میں ہجوم کی شکل میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی پرزور مذمت کریں اور مسلمانوں کو شریعت کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کریں۔چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازکی جانب سے یہ اپیل پریس ریلیز کی صورت میں کی گئی ہے۔

یہ اپیل خانیوال (تلمبہ) میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری مشتاق احمد اور فیصل آباد (تاندلیانوالہ) میں قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ہجوم کی شکل میں ایک شخص کو زخمی کرنے کے واقعات کے بعد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ خانیوال کے ایک گاؤں جنگل ڈیرہ میں اتوار کومغرب کے وقت ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔

مغرب کی نماز کے لئے جمع ہونے والے لوگوں نے ایک شخص مشتاق احمد کو پکڑ لیا اور اسے درخت سے لٹکاکر اسے اینٹیں اور پتھر مارتے رہے جب تک وہ مر نہیں گیا۔ایسے ہی فیصل آباد (تاندلیانوالہ) میں بھی ایک پرتشدد ہجوم اکٹھا ہو گیا اور قرآن پاک کے صفحات نذرِ آتش کرنے پر ایک شخص کو حملہ کر کے زخمی کردیاجبکہ پنجاب پولیس آڑے آئی اور ملزم کو بچا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر کے علماء کرام خطبہ جمعہ میں فیصل آباد اور خانیوال کے واقعات کی مذمت کریں:اسلامی نظریاتی کونسل.

بانی مائیکروسافٹ ”بل گیٹس“پاکستان پہنچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں