ایران میں زہریلی شراب پینے سے ان گنت ہلاکتیں۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ایران کے شہر بندر عباس میں زہریلی شراب کے پینے سے آٹھ افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ زہریلی شراب کے پینے سے بہت سے افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 52 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر بندر عباس میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ محکمہ صحت کی آفیشل ڈاکٹر فاطمہ نوروزین نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ زہریلی شراب کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے 17 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جب کہ دیگر 30 افراد کے گردے واش کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں شراب پینے پر سخت پابندی عائد ہے۔ اگر کوئی شخص شراب پیتا ہے تو اس کو 80 کوڑے مارنے تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے ایران میں شراب نوشی کے واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں۔ اپریل 2020 میں ایرانی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ ایران میں شراب پینے سے 500 افراد ایک سال میں ہلاک ہوئے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زیر علاج آئے۔
منی لانڈرنگ کے الزام میں بھارتی ایکٹریس جیکلین فرنانڈز کے سات کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے گئے۔