ایک ایسا مکان جہاں سب کچھ اُلٹا ہے۔

ایسا مکان جہاں سب کچھ اُلٹا ہے:
مکان

کولمبیا میں ایک شخص نے ایک ایسا مکان ڈیزائن کیا ہے جو الٹے طرز پر بنا ہے، یعنی اس میں زمین کی جگہ پر چھت ہے جس کے نیچے فرنیچر رکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کولمبیا میں رہنے والے آسٹرین شخص فرٹز شال نے یہ مکان آسٹریا میں ایک ایسے ہی گھر سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا ہے۔فرٹز شال کہتا ہے کہ کسی کو یقین نہیں آیا تھا جب انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسا مکان بنائیں گے جو الٹے طرز پر ہوگا۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث گھروں میں محصور ہونے والوں کے لیے اس مکان کا وزٹ تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے اور لوگ دور دور سے اس مکان کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

اس مکان کے مالک فرٹز شال کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ مستقل سامان وغیرہ دستیاب نہیں ہوا جس سے مکان کی تعمیر میں مشکل ہوئی تاہم اس پر کام رواں برس کے آغاز میں مکمل ہو چکا تھا۔یاد رہے کہ یہ مکان جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں بنایا گیا ہے۔

کرکٹ کی تاریخ اور قوانین سے متعلق وہ سب جو آپ جاننا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve − 1 =