بھارت:ایک عدالتی فیصلے میں 38ملزمان کو سزائے موت‘اور 11کو عمر قید کی سزا.

بھارت:ایک عدالتی فیصلے میں 38ملزمان کو سزائے موت‘اور 11کو عمر قید کی سزا.بھارتی عدالت نے آج ایک اہم لیکن بہت پرانے کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔26جولائی 2008ء کو احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے جس میں بھارتی عدالت نے 38ملزمان کو سزائے موت جبکہ 11افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

26جولائی 2008ء کو دراصل بھارت کے شہر احمد آباد میں بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 57افراد ہلاک اور 200کے قریب زخمی ہوئے تھے۔دراصل 26جولائی 2008ء کو احمد آباد کے رہائشی علاقوں، بازاروں،پبلک ٹرانسپورٹ اور ہسپتالوں میں ایک گھنٹے کے وقفے میں تقریباً 20بم دھماکے ہوئے تھے جبکہ کئی بغیر پھٹنے والے بم بھی اس وقت ملے تھے۔اس وقت ایک نامعلوم اسلامی عسکریت پسند گروپ نے کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھیجے گئے ایک ای میل میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

بھارتی حکومت نے اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے 2010ء میں اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔جب اس پر پُونے میں ایک جرمن بیکری پر حملے کا الزام لگایا تھا جس میں 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا جن میں سے عدالت نے 49افراد پر فرد جرم عائد کر دی تھی اور 28ملزمان کو بری کر دیا تھا۔14سال سے یہ کیس عدالت میں چل رہا تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران 1163گواہوں کی تفتیش کی ہے۔

عدالت نے آج 14سال بعد اس کیس کا فیصلہ سنایا ہے جس کی رو سے 38ملزمان کو سزائے موت اور 11کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ متاثرین کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

دنیا میں مذاہب کی ابتدا اور پہلی عبادت گاہ؟:گوبیکلی تپہ

اپنا تبصرہ بھیجیں