میری بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ بھارتی شہری نے عدالت میں مقدمہ درج کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی شہری نے عدالت میں مقدمہ دائر کروایا ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ اس کے سسر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ایک مرد سے اس کی شادی کروا دی ہے۔ بھارتی شہری نے اپنے سسر پر مقدمہ عائد کروا دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بھوپال میں پیش آیا ہے۔ ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی تاہم جب اس نے شادی کی تو شادی کی پہلی رات اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی عورت نہیں ہے بلکہ مرد ہے۔
بھارتی شہری نے اپنے سسر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے سسر کو پتہ تھا کہ اس کی بیٹی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ لیکن اس نے جان بوجھ کر اس کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے اس سے شادی کروا دی۔
اس پر عدالت نے فوراٌ نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے سسر اور اس شخص کی بیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر عدالت میں پیش ہو کر جواب دہ ہوں۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس کے موکل سے جس کی شادی کی گئی ہے وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے، اس کے ساتھ جانتے بوجھتے ہوئے دھوکہ کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی وہ لڑکا یا اس کے والد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
بھارت میں بھکارن نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔