یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہےعمران خان
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) تحریک انصاف کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا ہونے والا جلسہ ملک کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ جس سے ملک کا مستقبل بدلے گا۔
انہوں نے اپنے ایک آڈیو بیان میں عوام سے کہا ہے کہ وہ جلسے میں بھر پور شرکت کر کے جلسے کی کامیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مخالفین کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وقت پر گھروں سے نکلیں۔ ورنہ وہ رش کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کر رہے ہیں جس سے وہ خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ اپوزیشن کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے مقابلے میں کیا جا رہا ہے۔ اس جلسے میں وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا جس میں وہ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کری گے۔
تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں‘یہ خود شکار ہو جائیں گے۔عمران خان