عمران خان کو آزادی مارچ کے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی.
اسلام آباد کی ایک ضلعی اور سیشن عدالت نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
پی ٹی آئی چیئرمین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی کے روبرو پیش ہوئے۔
بعد ازاں اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم کو 10 ایف آئی آرز میں 6 جولائی تک قبل از گرفتاری کی مہلت دیتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ پولیس نے آزادی مارچ سے متعلق مختلف ایف آئی آرز میں سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
قبل ازیں، پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 25 مئی کے ’آزادی مارچ‘ کے سلسلے میں ان کے خلاف درج مختلف مقدمات میں 25 جون تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ بابر اعوان کے ذریعے پی ایچ سی میں درخواست دائر کی۔
آرمی چیف کے عہدے کے لیے کوئی ذاتی پسندیدگی نہیں تھی، عمران خان