عمران خان نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر حکومت کو ’امپورٹڈ‘ قرار دے دیا.

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ’امپورٹڈ‘ حکومت اس سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ’امپورٹڈ‘ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی، اس کے علاوہ معیشت کو زمین بوس کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشت گردی کے حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ افغان سرحد پار سے پاکستانی حدود میں بھی حملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکمرانوں کو صرف این آر او 2 میں دلچسپی ہے۔

انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ حکومت الیکشن کرانے سے خوفزدہ ہے لیکن معیشت کو مستحکم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

عمران پارٹی چیئرمین کیوں نہیں رہ سکتے؟ نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ.

اپنا تبصرہ بھیجیں