بجٹ کے بعد لگتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جلد رخصت ہو جاۓ گی،سابق وزیراعظم عمران خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات کی نئی تاریخ کے اعلان تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل ملک میں فوری انتخابات کا اعلان ہے۔
“ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے طاقتور حلقے بھی پریشان ہیں”۔ عمران خان نے پیش گوئی کی کہ حکومت کو 30 یا 45 دن میں گھر بھیج دیاجائے گا۔
سابق وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔
لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ ‘امپورٹڈ حکومت’ پر تنقید کرتے ہوئے خان نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ ’’ غریب عوام جولائی میں آسمان کو چھوتی مہنگائی کا سامنا کیسے کریں گے؟ خان نے پوچھا۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے پاس دو ہی راستے تھے، ایک ’طاقتور حلقوں‘ سے معافی مانگنا یا پھر عوام کی حمایت حاصل کرنا۔
“میں نے دوسرا آپشن منتخب کیا اور عوام سے رابطہ کیا۔”
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام لگایا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا.