وہ ضروری کام جو سب کو آنے چاہئیں.

وہ ضروری کام جو سب کو آنے چاہئیں:

جہاں ہمارے معاشرے میں ڈھیروں کام چور ہیں وہیں بہت سے ایسے افرادبھی ہیں جو تقریباً ہر کام بخوبی انجام دے سکتے ہیں جنہیں ہم ہر فن مولا کے لقب سے نوازتے ہیں۔ہر فن مولا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔زندگی کی گاڑی کوبہترین انداز میں چلانے کے لئے کچھ کام ایسے ہیں جو سب کو آنے چاہئیں۔جو کہ درجِ ذیل ہیں۔

1۔ہاؤس کیپنگ:

یہ ایک وسیع موضوع ہے لیکن اس سے منسلک کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا علم ہو تو وقتی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے اور کبھی بھی ایسی صورت جب ساتھ کوئی نہ ہو ان کی بدولت ہم اپنا خیال بخوبی رکھ سکتے ہیں۔ ان میں گھر اور کمرے کی صفائی ستھرائی سے لے کرکپڑے دھونا استری کرنا، بستر کو آرام دہ بنانے تک کے معاملات شامل ہیں۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ یہ مشکل کام نہیں، جب ضرورت پڑے گی کر لوں گا تو اس وقت ایسے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب انہیں یہ بغیر کسی پریکٹس کے کرنا پڑے۔ہاؤس کپنگ سے متعلق چند بنیادی باتوں کا علم ہو تو پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔

2۔لیپ ٹاپ، کمپیوٹراور موبائل پر جمی گردصاف کرنا:

لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر جمی گرد کو صاف کرنا بھی ایک مہارت ہے کیونکہ یہ الیکٹرونکس کی مہنگی اشیاء ہوتی ہیں اور پانی سے انہیں دھویا نہیں جاسکتا۔انہیں کپڑا گیلا کر کے اچھی طرح سے نچوڑ کر رگڑ کر صاف کرنا چاہیے۔کپڑا صفائی کرنے والے کیمیکلز یا سادہ صرف والے پانی سے گیلا کیا جاسکتا ہے۔جس کے بعد میں شائننگ کے لئے لسٹر وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

3۔کھانا پکانا:

Cooking

کھانا بنانا اتنا ضروری کام ہے جو تقریبا ً ہر کسی کو ضرور آنا چاہیے کیونکہ اسی میں بقا ء ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ منجمد کھانے کو کھانے کے قابل بنانا زیادہ مشکل کام نہیں اور ایسا کسی حد ہے بھی، لیکن ضروری نہیں کہ اکیلے رہنے کے دوران آپ فریز چیزیں ہی کھائیں، آپ کو کچھ نہ کچھ پکانا آنا چاہیے، جیسے انڈے بنانا، چائے بنانا اور سالن بنانا۔ اسی طرح اگرچہ روٹی دکانوں سے بھی لی جا سکتی ہے لیکن خود آٹا گوندھ کر بنائی جائے تو اور بھی اچھی بات ہے۔ اس لئے موقع ملے تو ایسے کاموں کی مشق کرتے رہا کریں۔

4۔ٹیکنالوجی کا استعمال:

جدید دور ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔آج ہمارے کالج،یونیورسٹیز،بینک،کوٹ،کچہریاں،کاروبار سب جگہ پر آئی ٹی کا استعمال ہورہا ہے جس کی بدولت بہت سے کاموں کو نا صرف آسانی سے سلجھایا جارہا ہے بلکہ ان میں غلطی کی گنجائش بھی بہت کم ہو چکی ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کا فون یا کمپیوٹر کیسے کام کرتا ہے لیکن آپ کے پاس اس قدر مہارت ضرور ہونی چاہیے جن کی بدولت بہتر طور پر استعمال کر سکیں اور چھوٹے موٹے مسئلے کو بھی حل کر سکیں۔آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ فون یا کمپیوٹر پر فائلز کا بیک اپ کیسے بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر بھول گئے ہیں تو آپ کے پاس کیا آپشنز ہیں۔ اپنی وائی فائی کو کیسے محفوظ بنانا ہے وغیرہ، ان کی ضرورت کسی بھی وقت پڑ سکتی ہے، اس لئے ضرور سیکھیں۔

5۔درست معلومات:

میرے کچھ دوست ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ سیکھ کر کیا کرنا ہے جب گوگل ساتھ ہے تو جب ضرورت پڑے گی اس سے پوچھ لیا کریں گے تو جناب گوگل کے پاس ہر بات کا جواب بھی نہیں ہے اور اکثر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ موبائل اور لیپ ٹاپ ہوتے ہوئے بھی آپ کے پاس انٹرنیٹ موجود نہ ہو یامشکل وقت میں وہ پراپر کام نہ کر رہا ہو۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس نیٹ ہے بھی اور آپ کو کسی مطلوبہ بات کا جواب بھی مل رہا ہے تو ضروری نہیں وہ درست ہو کیونکہ وہ چیز کسی نہ کسی سورس اور لنک کے ذریعے آ رہی ہوتی ہے۔درست معلومات کے طریقے اور معتبر پلیٹ فارمز کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔اس لئے خود پر انحصار کریں۔

6۔ڈرائیونگ سیکھنا:

Driving
یہ ایک ضروری کام ہے جو سب کو سیکھنا چاہیے، اگر کسی کے پاس گاڑی نہ بھی ہو تو بھی سیکھ لینا بہتر ہوتا ہے، زندگی کے کسی موڑ پر اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایسی ہنگامی صورت حال بن سکتی ہے کہ گاڑی موجود بھی ہو، اس کو چلانا بھی ضروری ہو اور آپ کو چلانی ہی نہ آتی ہو۔ اس لئے یہ بھی ایک ضروری کام ہے کیونکہ اس کی کبھی بھی کسی بھی لمحے ضرورت پڑ سکتی ہے۔

7۔سوئمنگ:

دیگر کاموں کی طرح تیرنابھی ایک اہم کام ہے جس کو سیکھنا ضروری ہے۔ چاہے کسی کو پولز، ساحلوں یا نہروں میں نہانے کا شوق نہیں بھی ہے پھر بھی سوئمنگ سیکھنی چاہیے کیونکہ اس کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ہر کسی کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ہنگامی حالت میں کیا کرنا ہے اور کسی کو کیسے بچانا ہے۔

8۔ایمرجنسی

کسی بھی لمحے راہ چلتے ہمیں کسی بھی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پہلا کام کیا کرنا ہے اس کے لیے علم بھی ضروری ہے، اگر کسی کو نہیں پتہ تو اسے جان لینا چاہیے۔ مثال کے طور پر آگ لگ جائے، کوئی شخص زخمی ہو جائے، یا بیمار ہو جائے، کوئی ایکسیڈنٹ ہو جائے تو طبی امداد یا ٹیمیں پہنچنے سے قبل نقصان کو کم رکھنے کے لیے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں علم ہونا بہت ہی ضروری ہے۔

Dr Sajjad

کرکٹ کی تاریخ اور قوانین سے متعلق وہ سب جو آپ جاننا چاہتے ہیں

زیتون کا استعمال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے_ Zaitoon Oil

اپنا تبصرہ بھیجیں