( کتابوں کی اہمیت) Importance of books

Importance of books

( کتابوں کی اہمیت ) نوجوان نسل کا رحجان

انٹرنیٹ کے ذریعے من چاہی معلومات فوری میسر آنے کی وجہ سے نوجوان نسل میں کتابیں پڑھنے کا رحجان قدرے کم ہوگیا ہے. تاہم کتابوں کے شوقین کتابوں کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں( کتابوں کی اہمیت ).وہ کتابوں کو معلومات اور
علم
بڑھانے کا سب سے پائیدار اور مصدقہ ذریعہ گردانتے ہیں۔

کتابیں پڑھنے کے فوائد

کتابیں پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں اور کتابوں کوبہترین دوست اور کامیابی کی کنجی بھی کہا جاتا ہے۔کتابوں کا مطالعہ ایک عام انسان کو عظیم انسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔اگر آپ کاروبار میں ترقی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں تو رچ ڈیڈ پورڈیڈ یا ہارڈ تھنگز اباؤٹ ہارڈ تھنگز پڑھیں جو اپنے جانر۱کی بہترین اور مثالی کتب ہیں۔

مصنف روبرٹ کیوساکی کا سفر کامیابی

رچ ڈیڈ پور ڈیڈ کے مصنف روبرٹ کیوساکی نے ایک معمولی سے سیلز مین کے طور پر کام شروع کیا تھا۔آپ نے والیٹس اور ٹی شرٹس کا کاروبارکیا مگر کامیاب نہ ہوئے۔ رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا پھر ایک مصنف بنے اور ملین کمائے۔آپ نے اپنی تمام زندگی کے تجربات اپنی کتاب میں بیان کردیے ہیں جنہیں پڑھ کر کوئی بھی استفادہ حاصل کر سکتا ہے( کتابوں کی اہمیت )۔

کاروبار کرنے کے سنہرے اصول

مشہور و معروف کتاب دی لین سٹارٹ اپ جس میں کاروبار کرنے کا ایک سنہرا اصول درج ہے. جس کے مطابق آپ کو ایک پراڈکٹ پر لگاتار کام نہیں کرنا چا ہیئے. بلکہ پہلے سستا ترین پراڈکٹ بنا کر کسٹمرز کا فیڈ بیک لینا چاہیے اور اس طرح اپنا ہر ورژن بہتر بنانا چاہیے۔

بفر ایپ کے بانی جول نے کتاب دی لین سٹارپ سے کس طرح فائدہ اُٹھایا؟

اس کی سب سے بڑی مثال بفر ایپ ہے جس کے بانی جول نے ایک حیرت انگیز ا ایپ بنانے کا فیصلہ کیا.وہ ایسی ایپ بنانے کے خواہاں تھے جس کی مدد سے تمام دیگر سوشل ویب سائٹس کنڑول ہو سکیں۔لہٰذا جول نے گدھوں کی طرح اس ایپ پر پیسہ نہیں لگا یا.شاید اُنھوں نے ایرک رائز کی کتاب دی لین سٹارٹ اپ پڑھ رکھی تھی۔

جول نے کاروبار کس طرح شروع کیا ؟

جول نے دو ہزار روپے خرچ کر کے تین سوال پر مشتمل ایک ویب سائٹ بنائی.ویب کے پہلے صفحے پر لکھا تھا کہ ایپ کیا کرتی ہے. دوسرے صفحے پر لکھا تھا کہ کسی فرد کو وہ ایپ کیوں خریدنی چاہیئے .اسی طرح تیسرے صفحے پر بائی(Buy)کا بٹن تھا۔

لہٰذا جول نے پہلے تجربہ کیا کہ کتنے صارف اُن کی ویب سائٹ پرجاکر ایپ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں. لہٰذا اُن کا تجربہ کامیاب ہوا . کسٹمرز کے فیڈ بیک سے اُنھوں نے بھانپ لیا کہ یہ ایپ اُن کے لئے بہت زیادہ کمائی کا ذریعہ بنے گی.

جول نے بفر ایپ باقاعدہ طور پرلانچ کی جسے بہت پذیرائی ملی. اس وقت بفر ایپ کی مارکیٹ ویلیو ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے.

مشہور کتاب ہارڈ تھنگز اباؤٹ ہارڈ تھنگز کے مصنف بین ہورووچ کا نظریہ اور اُن کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ہارڈ تھنگز اباؤٹ ہارڈ تھنگز کے مصنف بین ہورووچ کے مطابق کو ئی کمپنی کھولتے ہوئے غیر متوقع صورت کا حال کا سامنا ہو سکتا ہے.کئی بار ایسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے جب آپ کو لگتا ہے کہ سب کچھ غلط ہو رہا ہے. اُس وقت ٖ ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ ایک بہترین فیصلہ کیا جائے۔

بین ایک عام انجینئر ہوا کرتے تھے۔آپ نے اوپس ویئر کے نام سے ایک کمپنی کھولی. اُنھوں نے اپنی زندگی میں جو غلطیاں کیں اُنھیں مذکورہ بالا کتاب میں اصولوں کی شکل میں بیان کر دیا ہے( کتابوں کی اہمیت ) ۔بین نے اپنی کمپنی 2007میں 1.6بلین ڈالر میں فروخت کی۔

ملینئر رئیل اسٹیٹ کے مصنف گیری نے کتاب مذکور کیسے لکھی؟

ملینئر رئیل اسٹیٹ کے مصنف گیری کا کہنا ہے کہ وہ کتاب مذکور لکھنے سے پہلے تقریباً 100ملینئر رئیل اسٹیٹ انویسٹرز سے ملاقی ہوئے. اور اُن کے اصولوں کو جوٹ ڈاؤن کیا اور پھر کتاب متذکرہ بالا ترتیب دی۔

اس کتاب میں تحریر کیا گیا ہے کہ کیسے ہم زیرو سے شروع کر سکتے ہیں.ہم پراپرٹی کا کاروبار شروع کر کے ہر سال ہم رینٹل انکم سے سات کروڈ تک کما سکتے ہیں۔

مطالعے کے شوقین افراد کون سی کتابیں پڑھیں؟

” ہر قسم کی کتاب بازار میں دستیاب ہے۔ اگر آپ مطالعے کے شوقین ہیں تو کال نیو پورٹ کی کتاب ہاؤ ٹو بکم سٹریٹ اے سٹوڈنٹ پڑھیں۔کال خود ایم آئی ٹی سے پڑھے جو دنیا کے بہترین کالجز میں سے ایک ہے۔

یا پھر باربرا اوکلے کی کتاب آ مائنڈ فور نمبرز پڑھیں۔باربرا بچپن میں حساب اور سائنس سے بہت خوفزدہ تھیں. آج کل وہ اوکلینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں. وہ مطالعہ کرنے کے مشکل طریقوں پر کام کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اسی جانرا میں بناڈکٹ کیری کی کتاب ہاؤ وی لرن بہت حیرت انگیز کتا ب ہے۔

Importance of books

کیا بازار میں یاداشت اچھی کرنے کے لئے بھی کتب دستیاب ہیں؟

اگر آپ کی یاداشت کمزور ہے تو شو آفور کی کتاب مون واکنگ ود آئن سٹائن پڑھیں.اس کے علاوہ ان لمیٹڈ میموری یا امیزنگ میموری اپنی کیٹگری کی بہترین کتب ہیں۔

کم وقت میں زیادہ پروڈکٹو ہونے کے لئے کونسی کتاب مفید ہے؟

اگر آپ کم وقت میں زیادہ پراڈکٹیوٹی کے خواہاں ہے تو ڈیپ ورک دی ون تھنگ کا مطالعہ کریں. سمارٹر بیٹر فاسٹر یا ہاؤ ٹو گیٹ تھنگز ڈن بھی بہت سود مند کتب ہیں۔

( کتابوں کی اہمیت )کیا آپ رشتوں کو بہتر بنانے کے لئے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ مصنف بننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ گٹار سیکھنا چاہتے ہیں؟ ان سب کے لئے اُن پیشوں کے بہترین لوگوں نے اپنی پوری زندگیوں کے تجربات اپنی کتب میں لکھ دیے ہیں. آپ اُنھیں پڑھ کر نفع حاصل کر سکتے ہیں۔

سنا ہے مائیکروسوفٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کتابوں کا بہت شوق سے مطالعہ کرتے ہیں؟

مائیکرسوفٹ، دنیا کی سب سے بڑی سوٖفٹ ویئر کمپنی، کے مالک بل گیٹس روزانہ لائبریری جاکر کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں.وہ اپنے انٹرویوز میں نوجوان نسل کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

کیا امیر بزنس مین وارن بفےاور ایلون مسک بھی کتابوں کے شوقین ہیں؟

اسی طرح امیر ترین بزنس مین وارن بفے ایک ہفتے میں کم وبیش چار کتابیں پڑھ ڈالتے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بچپن ہی سے کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں۔ایلون نے بچپن میں ایک کتاب ہائیچکرز گائیڈ ٹو گلیکسی کے نام سے پڑھی تھی. کتاب مذکور میں ایک لڑکا آرتھر ڈینٹ اپنے سیاروں اور گلیکسی میں گھومتا پھرتا ہے۔

اس کتاب نے ایلون کی نفسیات پر اس قدرگہرا اثر ڈالا کہ سیاروں پر جانے کا عمل اُنھیں بہت آسان لگنے لگا. لہٰذا ایلون نے جوانعمری میں ایک بلین ڈالر کمپنی سپیس ایکس قائم کی جس کا مقصد ہی مارس پر انسانی زندگی کا حصول ہے( کتابوں کی اہمیت )۔

کتابوں کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے ایک مختصر کہانی

سٹرک میں ایک بہت بڑا گڑھا تھا ایک گدھا وہاں پر آتا اور ہمیشہ اُس گڑھے میں گر جاتا تھا۔اگلے روز ایک انسان وہاں پر آیا وہ ایک بار اس گڑھے پر گرا مگر اُس کے بعد کبھی نہیں گرا کیونکہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھ رہا تھا لیکن ایک سمجھدار آدمی یہ ساری چیزیں دیکھ رہا تھا وہ کبھی اُس گڑھے سے نہیں گزرا کیونکہ وہ دوسروں کی غلطیوں سے سیکھ رہا تھا “۔

فرحان بٹ (گزیٹڈ افسر)

آن لائن ارننگ کے بہترین طریقے اورذرائع جانئیے اور لاکھوں کمائیں!

ایف آئی آر درج کروانے کا نسخہ

اپنا تبصرہ بھیجیں