سگریٹ نوشی کی عادت کو کیسے ترک کریں؟

سگریٹ نوشی کی عادت کو کیسے ترک کریں؟

سگریٹ نوشی ایک ایسی عادت ہے جو بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ آج کل نوجوان طبقہ سگریٹ نوشی کی طرف مائل ہو رہا ہے۔ اس سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ سگریٹ نوشی کا عالمی دن 31 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن سگریٹ نوشی ختم کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔

بہت سے لوگ سگریٹ ترک کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ اس لت سے جان چھڑانا بہت مشکل ہے۔ یہ لت جس کو لگ جائے پھر وہ مشکل سے ہی اس سے جان چھڑا پاتا ہے۔ سگریٹ نوشی ایک سرطان کی طرح انسان کو اجاڑ دیتی ہے۔ کچھ طریقے ایسے ہیں جن پر عمل کر کے اس سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

*سگریٹ چھوڑنے کا پختہ ارادہ کریں۔*

سگریٹ چھوڑنے کی طرف پہلا قدم ایک پختہ ارادہ ہے۔ لیکن یہ ارادہ جزبات میں نہ بنایا گیا ہو۔ بلکہ سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ ایک مضبوط زہن کے ساتھ کیا گیا ارادہ کافی حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

*سگریٹ کی بجائے چیونگم سے دل بہلائیں۔*

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے کچھ ماہرین صحت چیونگم چبانے کی ترکیب بھی تجویز کرتے ہیں۔ جن افراد کو اس لت سے جان چھڑانا مشکل لگ رہا ہو وہ سگریٹ ترک کرنے کے لیے چیونگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جب سگریٹ کی زیادہ طلب ہو رہی ہو تو چیونگ چبانا شروع کر دیں۔

*رمضان شریف کے روزے رکھیں۔*

روزے رکھنا بہت سی بری عادات کو ترک کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی طرح کی بری عادت میں ملوث ہو تو وہ رمضان شریف کے تمام روزے رکھ کر اس گناہ سے بچ سکتا ہے۔ بہت سے افراد رمضان شریف کے روزے رکھ کر سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

*ورزش اور یوگا کو اپنائیں۔*

ورزش اور یوگا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ بہت سی بری عادات کو چھڑانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کے اندر خود کو صحت مند رکھنے کا حذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ جذبہ بہت سی بری عادات کو چھوڑنے پر مجبور کرتا ہے۔

ایلون مسک ٹوئیٹر کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے۔..

اپنا تبصرہ بھیجیں

8 − seven =