وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ایک ماہ میں (100) یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کی بجلی کی قیمت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے یوٹیلیٹی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ضرورت مند لوگوں کو سولر پینل فراہم کرے گی تاکہ وہ بجلی کے متبادل ذرائع پر منتقل ہوسکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پسماندہ طبقے کے لئے احسن اقدام
100 یونٹس کے بجلی صارفین کو اب مفت بجلی کی فراہمی@HamzaSS
وزیراعلیٰ پنجاب #روشن_گھرانہ_پروگرام pic.twitter.com/74dSRtPE4Q— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) July 4, 2022
وزیراعلیٰ حمزہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام جاری رہے گا اور بین الاقوامی ڈونرز آئیں گے، دوست ممالک پاکستان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معاشی صورتحال دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔
پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ نے کہا کہ ن لیگ سرفہرست آئے گی۔