مبینہ طور پر کراچی کے پرائیویٹ اسپتال ڈینگی کے مریضوں کو ان کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے پلیٹ لیٹس بلا ضرورت منتقل کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا بددیانتی عالمی ادارہ صحت ( WHO) کی ہدایات کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (ایس بی ٹی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر در ناز جمال نے ان رپورٹوں سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہسپتال صرف زیادہ پیسہ کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، کراچی اور اس کے گردونواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 403 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے رواں سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد تقریباً 4352 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ اب تک ڈینگی کے 2,145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اصل تعداد ریکارڈ شدہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچ گئے.