فیس بک نے میٹاورس سے متعلقہ ورچوئل رئیلیٹی پر مبنی پہلی ڈیجیٹل تھری ڈی گیم ریلیز کر دی۔

فیس بک نے میٹاورس سے متعلقہ ورچوئل رئیلیٹی پر مبنی پہلی ڈیجیٹل تھری ڈی گیم ریلیز کر دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) فیس بک نے کچھ عرصہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ورچوئل ریئیلیٹی پر مبنی تھری ڈی دنیا پیش کریں گے جسے میٹاورس کا نام دیا جائے گا۔ حال ہی میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے پہلا اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔

ورلڈہورائزن نامی گیم کو فیس بک پر متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ گیم فیس بک پر منتقل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ایسا کب تک ہو گا۔

کچھ عرصہ قبل فیس بک نے اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹاورس رکھ دیا تھا۔ میٹا ورس ایک ایسی دنیا ہے جو ڈیجیٹل ہے لیکن یہ ایک حقیقی دنیا کی طرح ہے۔ اس منصوبے کو حقیقی شکل دینے کے لیے ابھی بہت وقت درکار ہو گا لیکن یہ ایک ایسی دنیا ہو گی جس کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔

سب سے اہم مسئلہ تھری ڈی گلاسز کا ہے۔ اس دنیا میں داخل ہونے کے لیے صارفین کو تھری ڈی گلاسز لینا ہوں گے۔ یہ گلاسز پہن کر آپ تھری ڈی ورلڈ کو حقیقی طور پر محسوس ک سکیں گے۔ تھری ڈی دنیا کو انجوائے کرنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ تھری ڈی گلاسز کا ہے۔

یہ گلاسز عام انسانوں کی دسترس میں لانے کے لیے میٹاورس بہت کوشش کر رہا ہے کیونکہ جب اس طرح کے گلاسز مارکیٹ میں آئیں گے تو وہ بہت مہنگے ہوں گے۔ تاہم فیس بک نے حال ہی میں ایک گیم ریلیز کی ہے جو میٹا ورس کی طرف بڑھتا ہوا پہلا قدم ہے۔

سردیوں میں ہمیں الرجی کیوں ہوتی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

two + ten =