گجرات میں دو پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

گجرات میں دو پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پنجاب کے شہر گجرات میں پاکستانی نژاد دو ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں اپنے پاکستانی شوہروں سے علحیدگی چاہتی تھیں۔

انہیں سپین سے گجرات زبردستی بلوایا گیا جہاں جمعہ کی رات کو گلہ گھونٹ کر اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے گجرات پولیس کو اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغوا کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 − 7 =