کرکٹ کی تاریخ اور قوانین سے متعلق وہ سب جو آپ جاننا چاہتے ہیں


کرکٹ کی تاریخ

کرکٹ کب شروع ہوئی اور کس نے شروع کی؟
اس سوال کا درست جواب دینا شاید ممکن نہ ہے.لیکن تاریخ دانوں کے مطابق کرکٹ فرانس میں ایجاد ہوئی تھی.یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کنگ ایڈورڈ دوئم نے بھی کرکٹ کھیلی تھی.تاہم اس بات کا بھی کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہ ہے.

درحقیقت کرکٹ کا آغاز کب ہوا؟

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا آغاز برطانیہ سے ہوا.1550میں انگلینڈ کے شہر سرے کے رائل گرامر سکول میں بچے کرکٹ کھیلتے تھے .پھر 1598میں انگلینڈ کے شہر سرےمیں ایک کیس کی سماعت کے دوران گیم آف کرکٹ کا لفظ استعمال کیا گیا.

شروع میں کرکٹ کس طرح کھیلی جاتی تھی؟

کرکٹ کو شروع میں بال کی جگہ پتھر یا لکڑی کے ٹکڑے اور بیٹ کی جگہ سٹک کی مدد سے کھیلا جاتا تھا اور نیچے بھیڑ کی کھال رکھی جاتی تھی.کرکٹ کو صحیح انداز میں 1611 میں کھیلا جانا شروع کیا گیا.جب انگلینڈ کے شہر سسیکس میں دو لوگوں کو عدالت میں سزا دی گئی اور یہ سزا اس لئے دی گئی تھی کہ وہ لوگ اتوار کو چرچ جانے کی بجائے کرکٹ کھیل رہے تھے.

کرکٹ کے لفظ کو انگریزی لغت میں کب شامل کیا گیا؟

1611میں کرکٹ کے لفظ کو انگریز ی لغت میں شامل کیا گیا تھا.

1624 میں کیا حادثہ پیش آیا؟

اُس سال جیسپر ونیال نامی ایک پلیئر کرکٹ کی بال کیچ کرتے ہوئے مارا گیا تھا.

گاؤں میں کرکٹ کا آغاز کب ہوا؟

گاؤں کی کرکٹ 17ویں صدی کے وسط تک تیار ہو چکی تھی . پہلی انگلش “کاؤنٹی ٹیمیں” صدی کے دوسرے نصف میں تشکیل دی گئیں. کیونکہ گاؤں کی کرکٹ کے “مقامی ماہرین” کو ابتدائی پیشہ ور افراد کے طور پر کام میں لایا گیا تھا۔ پہلا مشہور کھیل جس میں ٹیمیں کاؤنٹی کے نام استعمال کرتی ہیں وہ 1709 میں ہے۔

لندن اور انگلینڈ میں کرکٹ کا آغاز کب ہوا؟

18ویں صدی کے پہلے نصف میں کرکٹ نے لندن اور انگلینڈ کی جنوب مشرقی کاؤنٹیوں میں خود کو ایک اہم کھیل کے طور پر قائم کیا۔ اس کا پھیلاؤ سفر کی رکاوٹوں کی وجہ سے محدود تھا(کرکٹ کی تاریخ). لیکن یہ انگلینڈ کے دیگر حصوں میں آہستہ آہستہ مقبولیت حاصل کر رہی تھا . خواتین کی کرکٹ 1745 میں شروع ہوئی، جب پہلا معروف میچ سرے میں کھیلا گیا تھا۔

کرکٹ کے قوانین کب لکھے گئے؟

1744 میں، کرکٹ کے پہلے قوانین لکھے گئے. بعدازاں 1774 میں ترمیم کی گئی، جب ایل بی ڈبلیو، تیسرا اسٹمپ، – درمیانی اسٹمپ اور بیٹ کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی جیسی اختراعات شامل کی گئیں۔

کوڈز “اسٹار اینڈ گارٹر کلب” نے تیار کیے تھے جن کے اراکین نے بالآخر 1787 میں لارڈز میں مشہور میریلیبون کرکٹ کلب کی بنیاد رکھی۔ MCC فوری طور پر قوانین کا نگہبان بن گیا .اور اس وقت سے لے کر آج تک اس میں ترمیم کی جاتی رہی ہے .

سیدھے بلے نے پرانے ہاکی سٹک طرز کے بلے کی جگہ کب لی؟

1760 کے کچھ عرصے بعد گیند کو زمین کے ساتھ گھمایا گیا جب بولرز نے گیند کو پچ کرنا شروع کیا .اور اس جدت کے جواب میں سیدھے بلے نے پرانے “ہاکی سٹک” طرز کے بلے کی جگہ لے لی۔ 1787 میں MCC کے قیام اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے کھلنے تک تقریباً تیس سال تک ہیمپشائر کا ہیمبلڈن کلب کھیل کا مرکز رہا۔

کرکٹ کو انگریزی کالونیوں سے امریکہ میں کب متعارف کروایا گیا ؟

کرکٹ کو 17ویں صدی کے اوائل میں انگریزی کالونیوں کے ذریعے شمالی امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا. اور 18ویں صدی میں یہ دنیا کے دیگر حصوں میں پہنچی۔ اسے نوآبادیات کے ذریعہ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کے بحری جہازوں نے متعارف کرایا تھا۔ یہ آسٹریلیا پہنچ گئی جیسے ہی 1788 میں نوآبادیات کا آغاز ہوا

کرکٹ کا سب سے پہلا میچ کن ٹیموں کے دوران کھیلا گیا؟

یہ بات شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کرکٹ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل میچ1844میں امریکہ اور کینیڈاکے درمیان کھیلا گیا تھا ..یہ میچ امریکہ کے شہر نیو یارک میں کھیلا گیا.مگر متذکرہ ممالک میں کرکٹ کو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی.

کرکٹ کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی میچ کب اور کن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا؟

1877میں کرکٹ کا پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا.اُس میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دی تھی.

ٰآئی سی سی کا قیام کب ہوا تھا؟

آئی سی سی کو 1909 میں قائم کیا گیا تھا.پہلے اسے ایمپیرئل کرکٹ کاؤنسل کہا جاتا تھا .آئی سی سی کے تین ممبرز میں آسٹریلیا انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ شامل تھے.

ابتدا میں چھکا مارنے کا کیا اصول اپنا یا گیا تھا؟

شروع میں سٹیڈیم سے باہر جانے والی شاٹ چھکا کہلاتی تھی .بعدازاں 1910 میں اس قانون میں ترمیم کی گئی.

کرکٹ کا پہلا ایک روزہ میچ کب کھیلا گیا؟

پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 1971 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کرکٹ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئی اور آج کرکٹ دنیا کی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سپورٹ بن چکی ہے اور ایک اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہٰٰیں جس نے اپنی زندگی میں کبھی کرکٹ نہ دیکھی ہو.

فرحان بٹ (گزیٹڈ افسر حکومت پنجاب)

بُلھے شاہ سترہویں صدی کے عظیم فلسفی اور صوفی شاعر۔ (Bulleh Shah)

بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں نمبر ون بلے باز بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں