وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے منگل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات بشمول تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، علاقائی روابط، عوام سے عوام کے رابطوں اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں
کابل ائیرپورٹ پر وزیر مملکت کا افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا@HinaRKhar pic.twitter.com/WM0rQdbMMz
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 29, 2022
وزیر مملکت حنا ربانی کھر افغانستان میں امن کو مضبوط بنانے اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم اور حمایت کا بھی اعادہ کریں گی۔
افغانستان کے دوست اور پڑوسی کے طور پر، پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرے گا، خاص طور پر افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے اور افغان مردوں، عورتوں اور بچوں کی معاشی خوشحالی کے حقیقی مواقع پیدا کرنے کرے گا۔
گروپ کے ایک بیان کے مطابق، یہ دورہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جون میں حکومت کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کو ختم کرنے اور ملک بھر میں حملوں کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام اور عسکریت پسند تنظیم کے درمیان بات چیت سب سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی لیکن دسمبر میں ٹوٹ گئی۔
پاک افغان فارن پالیسی، پاکستان کا سی آئی اے کو افغانستان آپریش میں مدد سے انکار ۔