اسلام آباد راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے مکانات زیرآب، سڑکیں بلاک

اسلام آباد راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے مکانات زیرآب، سڑکیں بلاک

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے منگل کو بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 60 ملی میٹر بارش کے بعد کئی گھر زیر آب آگئے اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق شدید بارش سے نالہ لئی کے کٹاریاں پوائنٹ پر پانی کا بہاؤ 12 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 9 فٹ تک بڑھ گیا۔

سیکٹر ایچ 13 میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور علاقے کے نالے کی دیواریں گر گئیں جس سے کئی گاڑیاں سیلابی سڑکوں پر پھنس گئیں۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ نالہ لائی میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح 17 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور “واسا کی مشینری متحرک ہے”۔

اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال کی صورت میں فوج کے ریسکیو دستے کو نالہ لائی پل پر طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام کو الرٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنے اور لوگوں کو بروقت صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی فوری طور پر نکالا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں