گجرات کے قبرستان میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آ گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا ہے جہاں ایک معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کچھ روز قبل فوت ہوئی تھی۔ ملزمان نے اس لڑکی کی لاش کو قبرستان سے نکال کر باہر پھینک دیا۔ لڑکی کی لاش باہر پڑی رہی اور اس طرح لاش کی بے حرمتی ہوئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گجرات کے علاقے تھانہ ٹانڈہ میں پیش آیا ہے۔ بیس سالہ معذور لڑکی کی لاش کو قبرستان سے نکال کر باہر پھینک دیا گیا۔
لڑکی کی وفات 4 مئی کو ہوئی تھی۔ اس کی وفات کے بعد اس کو قبرستان میں دفناء دیا گیا تھا۔ جبکہ اگلے دن پانچ مئی کو ملزمان نے لاش کو قبر سے نکال کر باہر پھینک دیا۔
ملزمان نے رات کو قبرستان کا رخ کیا اور لاش کو باہر نکال کر وہیں چھوڑ دیا۔
گجرات کے قبرستان میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آ گیا۔ لزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ کے مدعی لڑکی کے ماموں ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیق کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔