بھارت میں تیرہ سالہ لڑکی 8 ماہ تک کئی افراد کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔

بھارت میں تیرہ سالہ لڑکی 8 ماہ تک کئی افراد کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد نے جنسی زیادتی کی۔

مزید تفصیلات کے مطابق لڑکی کا نام سونا کماری ہے۔ لڑکی کی ماں ایک سال پہلے فوت ہوئی تھی۔ لڑکی کی ماں کی وفات کے بعد اس کے باپ نے دوسری شادی کر لی تھی۔ لڑکی کو اس کی ایک رشتے دار اپنے گھر لے گئی تھی۔ لیکن اس نے لڑکی کو آگے کسی اور مرد کے پاس بیچ دیا تھا۔ وہ مرد لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کرتا رہا۔ تقریباً آٹھ ماہ تک لڑکی اسی سے زائد افراد کی جنسی حوس کا نشانہ بنی۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو اس آدمی کے رشتے دار تھے جس کے پاس لڑکی کو بیچا گیا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کو لے کر آتا تھا اور وہ سب لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔

حال ہی میں لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا ہے۔ لڑکی کی نشاندہی پر بہت سے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کو بیچنے والی وہ عورت اور خریدنے والا وہ مرد مرکزی ملزم ہیں۔ پولیس ان افراد کو بھی گرفتار کر رہی ہے جنہوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اب تک سولہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارت

پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں